اسلام آبا د ( نما ئندہ خصوصی )اسلام آبا د کلب میں خا تون ہراسگی کیس سے متعلق خاتون محتسب نے کلب انتظامیہ کو ہدایا ت جا ری کر دیں ۔ 3 اگست کو اسلام آباد کلب کے احاطے میں ہراسگی کا واقعہ پیش آیاتھا ۔ کلب میں موجود ایک مہمان نےجس کی شناخت وسیم کریم کے نام سے ہوئی نے مبینہ طور پر 18 سالہ مہمان لڑکی کو ہرا ساں کیا ۔ لڑکی کے والدین نے ملزم کے خلاف پی پی سی کی دفعہ 354 اور 509 کے تحت ایف آئی آر درج کرائی اور پولیس نے اس کی تحقیقات شروع کر دیں۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقارنے لڑکی کے والدین کے فوری اقدام کو سراہا اور اسلام آباد کلب کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کام کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ ایکٹ، 2010 کی دفعات کی تعمیل کو یقینی بنائے۔ اپنے ملازمین کے لئے باقاعدہ آگاہی سیمینار کا انعقاد اور کلب کے نمایاں مقامات پر انگریزی اور اردو زبان میں ضابطہ اخلاق کو آویزاں کرے۔