اسلام آباد (خصوصی نمائندہ ) اپنے آئینی حقوق کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے جوائنٹ ایکشن فورم کے اراکین نے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائدین کو شوکاز نوٹس سمیت دیگر انتقامی کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر جوائنٹ ایکشن فورم کی گزارشات پر اصلاح احوال نہ ہوئی تو ریلی نکالنے سے بھی گریز نہیں کیا جائیگا۔ اپنے حقوق کے حصول اور انکے تحفظ کیلئے ہر سطح پر کوشش کرتے رہیں گے۔