لاہور(خصوصی رپورٹر)بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایتھلیٹ اور قومی ہیرو ارشد ندیم نے پاکستان کو جیولین تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل دلواتے ہوئے اولمپکس کی118سالہ تاریخ بدل دی ہے۔ارشد ندیم کی محنت اور لگن قابل ستائش ہے۔ایسے نوجوان ملک کا فخر ہیں۔ شاندار کامیابی ارشد ندیم کی محنت اور غیر متزلزل لگن کا نتیجہ ہے۔ارشد ندیم ایک باصلاحیت اور مایہ ناز اتھلیٹ ہیں انہوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا ہے۔دعاہے کہ ارشد ندیم مستقبل میں مزید کامیابیاں سمیٹیں اور اسی طرح ملک کا نام روشن کرتے رہیں۔