• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہ شہر جہاں سے 10 سیکنڈز میں 3 ممالک کا سفر کرنا ممکن

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ممالک کی سیر کرنے کے خواہش مند افراد کو یہ جان کر بہت خوشی ہو گی کہ وہ صرف چند سیکنڈز میں 3 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔

یہ کوئی مذاق نہیں بلکہ حقیقت ہے، سوئٹزر لینڈ کا شہر باسل جو کہ سوئٹزر لینڈ، فرانس اور جرمنی کی سرحدوں کے درمیان واقع ہے، سیاحوں کو صرف 10 سیکنڈز میں 3 ممالک کی سیر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

یہ شہر یورپ کے بہترین عجائب میں سے ایک ہے کیونکہ اس کے مضافاتی علاقے فرانس اور جرمنی دونوں ممالک میں پھیلے ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر نے اپنے انسٹاگرام پیج ’ای ایم ایس بجٹ ٹریول‘ پر حال ہی میں اپنے ایک سفر کی دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ باسل سوئٹزر لینڈ کے شمال مغربی علاقے میں دریائے رائن پر واقع ہے۔

یہ وہ شہر ہے جہاں سوئٹزرلینڈ، فرانس اور جرمنی کی سرحدیں آپس میں ملتی ہیں۔

باسل ایک منفرد مقام کی حیثیت رکھتا ہے جو تینوں ممالک میں تقریباً بیک وقت داخل ہونے کا ذریعہ ہے۔

یہ شہر جغرافیائی انفرادیت کے علاوہ سوئٹزر لینڈ کے اہم ثقافتی مقامات میں سے ایک ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید