• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا وہ شہر جہاں ہر شہری کے پاس اپنا جہاز ہے


امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک ایسا شہر آباد ہے جہاں ہر شہری کے پاس اپنا پرائیوٹ جہاز ہے۔

کیلیفورنیا میں 1963ء میں ’کیمرون ایئر پارک‘ کے نام سے ایک چھوٹا سا شہر بنایا گیا ہے، اس شہر میں کُل 124 گھر ہیں۔

اس شہر کے بارے میں دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں تمام گھروں کے باہر پارکنگ میں  بائیک یا گاڑی نہیں بلکہ ایک ہوائی جہاز کھڑا نظر آئے گا۔

کیمرون پارک میں موجود ہر گھر کے باہر ہوائی جہاز اس لیے کھڑا نظر آتا ہے کیونکہ یہاں سب ریٹائرڈ پائلٹ رہائش پذیر ہیں اور ان لوگوں کو جب بھی گھر سے باہر کہیں جانا ہوتا ہے تو یہ لوگ گاڑی میں نہیں بلکہ اپنے ہوائی جہاز میں جاتے ہیں۔

اس شہر میں سڑک بھی رن وے  کی طرح چوڑی بنائی گئی ہے تاکہ جہازوں کو اُڑان بھرنے اور لینڈ کرنے میں آسانی ہو۔

دلچسپ و عجیب سے مزید