• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین المذاہب ہم آہنگی سے امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے: چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ــــ فائل فوٹو
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ــــ فائل فوٹو

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بھی اقلیتوں کے قومی دن پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی سے امن و استحکام اور پُرامن بقائے باہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری پاکستان کی ترقی و خوش حالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا ہے کہ اقلیتی برادری کوحقوق کی فراہمی کے لیے ایوانِ بالا نے مؤثر قانون سازی کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید