• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید کی مزارِ قائد پر حاضری

ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی انتھونی نوید ـــ فائل فوٹو
ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی انتھونی نوید ـــ فائل فوٹو

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید نے کراچی میں بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

انتھونی نوید نے مزارِ قائد پر مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔

اُنہوں نے مزارِ قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ دور میں اقلیتوں کے کوٹے میں اضافہ کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید