• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے 6 کمپنیاں رابطے میں ہیں: عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان---فائل فوٹو
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان---فائل فوٹو

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل بہت اچھا چل رہا ہے، نجکاری کے لیے 6 کمپنیاں ہم سے رابطے میں ہیں۔

لاہور میں پاکستان فٹ ویئر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی تقریب سے جام کمال کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ کمپنیاں پاکستانی ہیں جو کنسورشیم بنا کر اس پراجیکٹ کو چلائیں گی۔

عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ آپریٹر کے طور پر بیرون ملک سے کمپنی لائی جائے تو وہ بھی اچھا ہے، پی آئی اے کی نجکاری سے بہت بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیاں ہمارے ساتھ جوائنٹ وینچرز میں آ رہی ہیں، پرائیویٹ سیکٹر صنعت کو فروغ دینے میں مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ حکومت صنعت کاروں کو سہولتیں فراہم کرے گی۔

سرمایہ دار اعتماد کے ساتھ پاکستان آ رہے ہیں: جام کمال

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر جام کمال خان نے کہا ہے کہ سرمایہ دار اعتماد کے ساتھ پاکستان آ رہے ہیں۔

جام کمال کا کہنا ہے کہ اب تک 75 ممالک کے 800 سے زائد کاروباری وفود پاکستان آچکے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت سب سے بڑا چیلنج توانائی کا بحران ہے، بدقسمتی سے بند بجلی گھروں کو کیپیسٹی چارجز دے رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید