اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق فیصلہ (آج) پیر کو سنایا جائیگا۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ فیصلہ سنائے گا۔
این اے 154لودھراں، این اے 81 گجرانوالہ اور این اے 79 گوجرانوالہ میں اعتراضات کیے گئے پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی بارے اپیلوں پر فیصلہ سنایا جائے گا۔