• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈریپ سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ

لاہور( آئی این پی)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کا تعین نیا بننے والا بورڈ کریگا، ڈریپ سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار وزیر اعظم کی ہدایت پر لیا جا رہا ہے۔وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق جان بچانے والی دواؤں کی قیمتیں ڈریپ اور عام دواؤں کی قیمتیں دوا ساز ادارے مقرر کرتے ہیں۔حکام کے مطابق ادویات کی قیمتیں متعین کرنے کے لیے نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی تجاویز تیار کر رہی ہے۔حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت ڈریپ صرف جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید