کراچی (جنگ نیوز) اسرائیلی اخباریروشلم پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ 7اکتوبرکے بعد سے اب تک 689اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے ہیں اور ابھی تک محض 4303فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ اسیرپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ 27اکتوبرکوجب یہ فوجی غزہ پر حملےکیلیے داخل ہوئے تو اس وقت سے ابھی تک محض 329فوجی ہلاک اور 2199زخمی ہوئے ہیں ان میں سے بھی 50آپریشنل حادثات میں ہلاک ہوئے ہیں۔جبکہ مزید 18دیگرحادثات میں مارے گئے ہیں اور اگست تک مجموعی طور پر 28فوجی فرینڈلی فائر سے مارے گئے ہیں۔ زخمیوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جب سے جنگ شروع ہوئی ہے اس وقت سے اب تک 2586فوجی معمولی زخمی ہوئے۔1077 درمیانے درجے کے زخموں کے حامل ہیں جبکہ 640 ایسے ہیں جنہیں سنگین زخم آئے ہیں۔ ان نمبرز میں وہ شامل نہیں ہیں جواسپتالوں میں داخل ہیں۔