• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PMDC‘ ایم ڈی کیٹ فیس میں کمی کی درخواست مسترد

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے 22ستمبر کو ہونے والے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کی فیس میں کمی کی درخواست مسترد کر دی اور اس کی وجہ زیادہ اخراجات بتائی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ فیصل نے بتایا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے باضابطہ طور پر اٹھایا گیا نکتہ درست ہے لیکن میں آپ کو بتاتی چلوں کہ ہم انٹری ٹیسٹ سے کچھ حاصل نہیں کر رہے ہیں، امیدواروں سے وصول کی جانے والی فیس کم سے کم ہے اور اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے، خاص طور پر جب یہ ضلعی سطح پر طلبا کو اضافی سفری اخراجات سے بچانے کیلئے منعقد کیے جاتے ہے۔ہم امیدواروں سے کم از کم چارجز وصول کر رہے ہیں۔پی ایم ڈی سی کے رجسٹرار نے کہا کہ اگر ہر صوبے میں صرف ایک ایم ڈی کیٹ سینٹر ہو تو اس سے امیدواروں پر زیادہ مالی بوجھ پڑے گا کیونکہ انہیں متعلقہ مراکز تک پہنچنے کے لیے طویل سفر کرنا پڑے گا۔
اہم خبریں سے مزید