• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی کامنشیات ڈیلرز و سمگلرز کیخلاف سپیشل آپریشنز میں تیزی کا حکم

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز ، ڈی پی اوز کو منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہاٹ سپاٹ ایریاز اور کی آن لائن خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں اور گردونواح میں سرچ و کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے، والدین، اساتذہ اور سول سوسائٹی کے تعاون سے آگاہی مہم میں تیزی لائی جائے، بین الصوبائی اور بین الاضلاعی اسمگلنگ میں ملوث مجرمان کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزائیں دی جائیں ۔ دریں اثنا آئی جی نے لاہورسمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئرکیلئے 16لاکھ روپے کے مزیدفنڈزجاری کردیے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایک روز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 344 چھاپے مارے گئے ، مکروہ دھندے میں ملوث 197 ملزمان گرفتار ہوئے جن کے خلاف 191 مقدمات درج ہوئے ، ملزمان کے قبضہ سے 315 کلو گرام چرس اور 2294 لٹرز شراب بھی برآمد ہوئی ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ 26 فروری سے جاری خصوصی مہم کے دوران پنجاب بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر پولیس ٹیموں کے 42823 ریڈز کئے گئے ، منشیات کے دھندے میں ملوث 20459 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ 19919 مقدمات درج ہوئے ، ملزمان کے قبضہ سے 12699 کلو چرس، 233 کلو گرام ہیروئن ، 294 کلو گرام افیون، 66 کلو گرام آئس17 لاکھ 30 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی۔