• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ریجن پولیس نے 6 ماہ میں ریکارڈ 72 کروڑ 11 لاکھ کی ریکوری کی

ملتان ( سٹافرپورٹر ) ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن(ر) محمد سہیل چودھری کی ہدایت پر ریجن پولیس ملتان ، وہاڑی ، خانیوال اور لودھراں نے 6 ماہ میں ریکارڈ 72 کروڑ 11 لاکھ کی ریکوری کی جو پولیس کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ملتان ریجن پولیس اپنے شہریوں کی حفاظت کےلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی کے لئے پولیس کا ساتھ دیں ۔ یہ پولیس آ پ کی اپنی ہے۔ پہلی ششماہی میں 381 گینگز کے 1024 ممبران گرفتار کئے گئے ۔ جن سے ریکارڈ ریکوری کر کے مسروقہ مال ان کے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا ۔ اس طرح موثر پٹرولنگ کے نتیجے میں بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا جس میں کلاشنکوف 51 ، ریوالور 118، پسٹل 1830 بندوق 184 اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔