• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تجارت ملازمت وزراعت پیشہ خواتین کی جانب سے قاسم بیلہ اجالا فری سکول میں یوم آزادی کی تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر ) انجمن تجارت ملازمت وزراعت پیشہ خواتین کی جانب سے قاسم بیلہ اجالا فری سکول میں یوم آزادی کی تقریب منعقد کی گئی ، طلباء نے ملی نغمے تقاریر پیش کیں ۔صدر انجمن تجارت ملازمت وزاعت پیشہ خواتین طاہرہ نجم،مسز پروین نیاز،حنا چغتائی،مسز روبینہ نے طلباء کے ہمراہ یوم آزادی کا کیک کاٹا اور طلباء میں کیش پرائز ودیگر کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئیں ۔ طاہرہ نجم نے کہا کہ یوم آزادی پاکستان ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم ملکی تعمیر وترقی خوشحالی کے لئے تحریک پاکستان کے جذبے سے کام کریں اور آنیوالی نسلوں کے لیے ایم آزاد خودمختار اور مستحکم ومضبوط پاکستان چھوڑ کر جائیں ۔
ملتان سے مزید