• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان انجمن تاجران نے تاجر دوست سکیم ظالمانہ قرار دیکر مسترد کر دی

اسلام آباد (جنگ نیوز) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ کی زیر صدارت اجلاس میں ایف بی آر کی تاجر دوست ٹیکس سیکم کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی سے مطالبہ کیا گیا کہ فوڈ اتھارٹی کی طرف سے لائسنس بنوانے کے عمل کو فوری روکا جائے‘ جب تک گزٹ نوٹیفکیشن نہیں ہوتا نوٹس اور جرمانے بند کرائے جائیں۔ ایک اور قرارداد میں کہا گیا کہ کمرشل ٹرانسفارمرز کی تنصیب اور مرمت آئیسکو کی ذمہ داری ہے۔ اپنے خطاب میں اجمل بلوچ نے کہا کہ پانچ اور سات لاکھ سالانہ کا ٹیکس تاجر دشمنی کے مترادف ہے جبکہ بجلی کے بلوں میں ادا شدہ ٹیکس بھی ایڈجسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں نے ضد نہ چھوڑی تو انکے دفاتر کا گھیراؤ اور ریلیاں نکالی جائینگی۔ اجلاس میں اسلام آباد کی تمام مارکیٹوں کے صدور اور سیکرٹریز اظہر اقبال‘ شہزاد عباسی‘ عبد الرحمان صدیقی‘ اسماعیل خان‘ شاہد عباسی ملک‘ مظفر ہاشمی‘ سجاد عباسی‘ احمد خان‘ اخلاق عباسی‘ نعیم اعوان‘ صفدر عباسی‘ ملک طارق‘ زاہد دانیال‘ شاہ انو خان‘ شہباز کھوکھر‘ بلال عباسی‘ الطاف شاہ‘ ملک عزمان‘ چوہدری ناصر‘ عرفان چوہدری نے بھی خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید