راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 5لڑکوں کواغواء کر لیا گیا۔ تھانہ ریس کورس کو وقاص اختر نے بتایا کہ میرا بھتیجا بدالنافع عمر14سال اور احمد حسن عمر 15 سال اور ایک بچہ امان ولد عبدالرحمان عمر 14 سال حفظ کی کلاس لینے کیلئے مسجد مکی ڈھوک سیداں میں پڑھنے کیلئے گئے اور وہاں سے اپنے طور پر چلے گئے ۔تھانہ سول لائنزکو سید محمود حسین شاہ نے بتایاکہ اسکا بھانجا سید علی مرتضیٰ عمر 14سال اپنی گاڑی سمیت لاپتہ ہے۔تھانہ سول لائنزکو جواد خان نے بتایاکہ میرا بھانجا محمد فاروق عمر 9 سال کو کسی نامعلوم ملزم نے اغواء کر لیا ۔