راولپنڈی(خصوصی نمائندہ)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2025 امتحانات کا آغاز 29 اپریل منگل سے ہو رہا ہے۔ اس ضمن میںانتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ محمد عدنان خان اور کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے بتایا کہ اس سال 59550 امیدوار امتحانات میں شرکت کر رہے ہیں۔ پرائیویٹ امیدوار اپنا ʼʼبے فارمʼʼ یا ʼʼآن لائن داخلہ فارمʼʼ بورڈ کی ویب سائٹ www.biserawalpindi.edu.pkپر انٹر کر کے اپنی رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔