• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب دھی رانی پروگرام ،فیز2 میں 97جوڑوں کی اجتماعی شادیاں

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)پنجاب دھی رانی پروگرام فیز2 میں 97 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کرائی گئیں ۔صوبائی وزرا ءسہیل شوکت بٹ اور بلال اکبر خان مہمان خصوصی تھے۔ دھی رانی پروگرام سے مستفید ہونے والے خاندانوں کا تعلق راولپنڈی، اٹک،جہلم, چکوال اور مری سے ہے۔ تقریب میں اراکین قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب، اسامہ اشفاق سرور، اراکین صوبائی اسمبلی ملک افتخار احمد، عمرفاروق، سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اورضلعی انتظامیہ کے افسران نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ہر جوڑے کو ایک لاکھ سلامی بشکل اے ٹی ایم کارڈ پیش کی گئی۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے ہر جوڑے کو فرنیچر کی خریداری کے لیے 1لاکھ 20 ہزار کی رقم بذریعہ بینک فراہم کی جا رہی ہے۔صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف دھی رانی پروگرام سماجی ناہمواریوں کے خاتمے کے لیے معاون ثابت ہو رہا ہے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک سال میں ریکارڈ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کیے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید