• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی و سماجی عدم مساوات کا خاتمہ کرینگے،راؤ غلام رسول اسد

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان نیشنل پارٹی پارلیمنٹیرین کے بانی صدر راؤ غلام رسول اسد نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت کی تشکیل کا مقصد غریب اور مڈل کلاس طبقہ کی تعلیمی، صحت، روزگار اورمعاشی مشکلات کا مداوا کرنا ہے،پاکستان کا موجودہ سسٹم اشرافیہ کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے،برسراقتدار آکر سیاسی و سماجی عدم مساوات کا خاتمہ کرینگے۔ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ سمیت پارلیمان میں نمائندگی دینگے۔ نیشنل پریس کلب میں دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پارٹی کی تعارفی تقریب کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نیشنل پارٹی پارلیمینٹیرین کا بنیادی مقصد سیاسی و سماجی عدم مساوات کا خاتمہ کرنااور بڑے پیمانے پر قانونی اور آئینی اصلاحات کرناہے۔برسراقتدار آ کر خواتین کی مخصوص نشستیں ختم کرکے انکو براہ راست قومی انتخاب میں حصہ دیا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید