• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال ثابت کریگی فلسطین فلسطینیوں کا ہے، کاشف چوہدری

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا کہ 26 اپریل کو پورا پاکستان پرامن شٹڑڈاون ھڑتال کر کے یہ ثابت کر دے گا کہ فلسطین فلسطینیوں کا ھے ۔یہ ھڑتال پرامن طریقے سے صیہونی و امریکن مصنوعات کے بائیکاٹ کے زریعے پاکستان سے سالانہ صیہونیوں کو جانے والے کم از کم 20 ارب ڈالر کو بچانے کا ذریعہ بنے گی اور اسکے ساتھ ساتھ پاکستان کی معیشت کو قدموں پر کھڑا کرنے کا باعث ثابت ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کے اتحاد اور یکحہتی کی وجہ سے ماضی میں بھی ہم نے تاریخ ساز شٹر ڈاون کی ہیں اور حکمرانوں کو ان کی غلط پالیسیوں کو واپس لینے پر مجبور کیا اور اب فلسطین کے لئے ہڑتال اس سے بھی زیادہ تاریخ ساز ہوگی پوری پاکستانی قوم اہل فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے مسلم حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدار ہوکر اسرائیل کے خلاف مشترکہ جہاد کا اعلان کرنا چاہیےتاکہ مسلمان قبلہ اول کو آزاد کرا سکیں ۔
اسلام آباد سے مزید