راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پنجاب پولیس کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جاری ہے ۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 200 افسران و اہلکاروں کیلئے 40 لاکھ روپے کے کیش انعامات اور تعریفی اسناد کے احکامات جاری کردئیے ۔ افسران و اہلکاروں کو 20 ہزار روپے فی کس کیش انعام و تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ انعامات حاصل کرنے والوں میں130 کانسٹیبلز اور 10 لیڈی کانسٹیبلز بھی شامل ہیں۔