راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر انسداد پولیو مہم کے دوران صوبہ بھر میں 18 ہزار سے زیادہ افسران اور اہلکار پولیو ورکرز کی سکیورٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔ لاہور میں 1500سے زیادہ افسران اور اہلکار پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔اس سلسلے میں آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ تھانوں کے موٹر سائیکلز سکواڈ اور گاڑیاں پولیو مہم والے علاقوں میں موثر پٹرولنگ کر رہی ہیں۔ انسداد پولیو ورکرز اور ٹیموں کی حفاظت میں غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔