• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبہ کے قتل کا واقعہ نجی ہاسٹل میں پیش آیا ، ترجمان اسلامی یونیورسٹی

اسلام آباد ( جنگ نیوز)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے جامعہ کی ایک طالبہ کے انتقال پر غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ میڈیا کے کچھ حلقوں میں جاری کی گئی خبر میں یہ رپورٹ ہوا کہ طالبہ کے قتل کا افسوس ناک واقعہ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں پیش آیا جو درست نہیں۔ ترجمان کے مطابق یہ واقعہ ایک نجی ہاسٹل میں پیش آیا۔جامعہ کی انتظامیہ نے لواحقین کے لیے صبر کی دعا بھی کی ۔
اسلام آباد سے مزید