• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثقافتوں کے درمیان روابط قائم کرنے میں سینما کا کردار بہت اہم ، سفیر فرانس

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گالے نے کہا ہے کہ ثقافتوں کے درمیان روابط قائم کرنے میں سینما کا کردار بہت اہم ہے۔ وہ مقامی ریستوران کے افتتاح اور فرانکوفونی فلم میلہ کے آغاز کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ افتتاحی تقریب میں سفیروں، سفارتی عملے اور پاکستان کے ثقافتی و کارپوریٹ شعبے کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ اسلام آباد ڈویلپرز ایسوسی ایشن کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ فلم فیسٹیول کی میزبانی ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے اور اس وابستگی کا مظہر ہے کہ ہم مختلف ثقافتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر ایک دوسرے سے جْڑنے کے مواقع فراہم کریں۔
اسلام آباد سے مزید