راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپانے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے وفد سےملاقات کی۔ سینئر وائس پریذیڈنٹ خالد فاروق قاضی کی قیادت میں آنے والے وفد میں ایگزیکٹو کمیٹی ممبررحمان اللہ خان اور ممبران ناصر علی،امان اللہ خان اور ظفر خان ودیگر شامل تھے۔آر پی او نے کہا کہ تاجر برادری کو درپیش مسائل اور انکی پیش کردہ تجاویز پر عمل درآمد کے لیے ہر سطح پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ تجاوزات کے خلاف کارروائی میں تاجر برادری کا تعاون بھی نہایت خوش آئند ہے۔