• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسروقہ گا ڑی برآمد، ملزم دھر لیا گیا

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) صدرواہ پولیس نے گاڑی چوری کی واردات میں ملوث ملزم حارث کو گرفتار کرلیا۔ملزم سے مسروقہ گاڑی برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزم ضلع لاہور میں گاڑی چوری کے متعدد مقدمات میں ریکارڈیافتہ ہے۔ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
اسلام آباد سے مزید