راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ڈھوک منگٹال میں شادی کی تقریب میں دلہا کے بھائی کوفائرنگ کرکے زخمی کردیاگیا۔ تھانہ رتہ امرال کو محمد علی نے بتایا کہ میرے بھا ئی سلیم کی شادی ہو رہی تھی۔ بارات پر میرے بھائی کے دوست سجاد عرف قاری گل اور برکت عرف کو کو انڈے لے کر آئے ۔میں نے انڈے مارنے والی رسم سے روکا جس پر انھوں نے میرے ساتھ بحث مباحثہ شروع کر دیا ۔اسی اثنا میں سجاول نے پسٹل نکال کر ہوا ئی فا ئر کیے اور دوران لڑائی ایک فائر میری طرف کیا ۔ میں نے اسی کا ہاتھ پکڑ لیا۔ اسکا فائر میرے پا ؤں پر انگوٹھے کے پا س لگا جس سے میں زخمی ہو گیا۔