• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی فیس میں اضافہ فوری واپس لیا جائے،بلوچستان اسٹوڈنٹس الائنس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسٹوڈنٹس الائنس کے رہنماوں نے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لئے فیس میں اضافہ فوری طور پر واپس لی جائے ہمارے مطالبے پر عمل درآمد کیا گیا تو احتجاج پر مجبور ہوں گے یہ بات انہوں نے مختلف طلباء تنظیموں کے زیراہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، قبل ازیں ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچ کر مظاہرے کی شکل اختیار کرگئی ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے طلباء الائنس کے رہنماؤں نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ طلباء کا اجلاس ہوا جس میں مرحلہ وار احتجاج کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت پہلے پریس کانفرنس کے ذریعے حکام بالا تک اپنا موقف پہنچایا ، حکومتی اور اپوزیشن نمائندوں سے ملاقاتیں کیں جس کے بعد دوسرے مرحلے میں طلباء کو متحرک کیا اور آج احتجاج کا آغاز کیا ہے ہم نے اپنے 6 مطالبات حکام کو پیش کئے ہیں جن میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی فیس 8 ہزار روپے سے کم و بلوچستان کے سلیبس سے ہی ٹیسٹ لیا جائے ، میڈیکل کالجز میں سیٹوں میں اضافہ ، شہید بینظیر میڈیکل کالج نصیرآباد کو فوری بحال کیا جائے انہوں ے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 3 دن بعد احتجاجی مظاہرے کو دھرنے میں تبدیل کردیں گے۔
کوئٹہ سے مزید