• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی مقامات کے تحفظ کے لیے حکومت پوری طرح چوکس ہے، میٹ ٹرمائن ایم پی

وٹفورڈ( نمائندہ جنگ) تمام مذہبی مقامات کے تحفظ کیلئے حکومت پوری طرح چوکس ہے، پولیس اور انتظامیہ کمیونٹیز کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وٹفورڈ کے ایم پی میٹ ٹرمائن نے جامع مسجد نارتھ وٹفورڈ میں کمیونٹی رہنماؤں و دیگر تنظیموں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس مشترکہ میٹنگ کااہتمام کونسلر سردار آصف خان نے کیا تھا جس میں انگلش ڈیفنس لیگ کی بڑھتی ہوئی منفی سرگرمیوں، مساجد پر حملے، اسلام فوبیاو دیگر معاملات پر سوال جواب بھی ہوئے۔ میٹنگ میں چیف کانسٹیبل چارلی ہرٹ فورڈ شائر پولیس، فائر سروس ، مختلف مذہبی گروپس رہنما، میئر وٹفورڈ پیٹر ٹیلر، جامع مسجد وٹفورڈ کے ڈائریکٹر حاجی محمد یعقوب، قاری محمد سلیم، قاری محمد جہانگیر، ڈپٹی لارڈ لیفٹیننٹ رابرٹ راس، کونسلر جگتار سنگھ، کونسلر مورس برائٹ، ادریس قریشی چیئر وائی لین مسجد،اختر زمان امام جامع مسجد سٹا لبن، شفیق بشی اسلامک سرکل، راینلد روزنگ برگ چیئر ،محمود احمد امام جامع مسجد ہیل ، پروانہ گاندھی وی سی فار شاہ ، جگ موہن سنگھ، شریفہ چوہدری ممبر وٹفورڈ کمیونٹی، ہاشم علی چیئرمین آف امام حسین سنٹر وٹفورڈ ، کمیونٹی رہنما حاجی محمد منیر، چوہدری افسر، امجد امین بوبی، ودیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف کانسٹیبل چارلی ہرٹ نے پولیس اور انتظامیہ مساجد اور کمیونٹی کو یقین دلایا کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے بھرپور تعاون کریں گے، مسلم کمیونٹی پولیس سے رابطے میں رہے، عوام مشکوک سرگرمیوں کے بارے میں فوری پولیس سے رابطہ کر یں،اس موقع پر تمام کمیونٹی رہنماوں نے انتظامیہ اور پولیس کو یقین دلایا کہ ہم پوری طرح چوکس و متحد ہیں، پولیس بھی عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنا کردار جاری رکھے۔ آخر میں کونسلر سردار آصف خان نے شرکا میٹنگ کا شکریہ ادا کیا۔
یورپ سے سے مزید