ماسکو( نیوز ڈیسک)روس نے غزہ میں فوری حملے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں شہریوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنا رہا ہے۔روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی حملے غزہ جنگ بندی کی بین الاقوامی کوششوں کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔ اسکول پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیںدوسری جانب حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیا نے بھی عرب اور اسلامی ممالک سے اسرائیل کے خلاف متحد ہونے اور اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔