کھیلوں سے وابستہ 7 مختلف شخصیات کیلئے حکومت نے سول اعزازات کا اعلان کردیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے جشن آزادی کے موقع پر سول اعزازات کے حوالے سے ناموں کی منظوری دی۔
حکومت نے سول اعزازات کے جن کھیلوں سے وابستہ شخصیات کے فائنل کیا ہے، اُن میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم بھی شامل ہیں، جن کےلیے ہلال امتیاز کا اعلان کیا گیا۔
حکومت نے کوہ پیما مراد سد پارہ کےلیے بعد از مرگ ستارہ امتیاز کا اعلان کیا ہے۔
فہرست میں شامل بلائنڈ کرکٹر عامر اشفاق کےلیے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ، پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔
حکومت نے اسکواش کے سابق کھلاڑی مقصود احمد، آف روڈ ریلی کے مشہور ریسر نادر مگسی اور کبڈی پلیئر رحمان اشتیاق کےلیے تمغہ امتیاز کا اعلان کیا ہے۔