• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام نظریۂ پاکستان سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث اور اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے زیر اہتمام یوم آزادی کے سلسلے میں نظریہ پاکستان سیمینار کا انعقاد جامعہ اسلامیہ ملتان میں کیا گیاجس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ضلعی امیر علامہ عنایت اللہ رحمانی اور ضلعی سرپرست مفتی عبدالرحمٰن شاہین نے کہا کہ نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان کی ضمانت ہے اور یہ حقیقت ہے کہ آج نظریہ پاکستان ہی استحکام پاکستان ہے،اس موقع پر سٹی امیر جمعیت اہلحدیث مولانا محمد اسلم مجاہداور ضلعی صدر اہلحدیث یوتھ فورس قاری ہدایت اللہ رحمانی نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید