• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم جنس پرستوں میں پھیلنے والے نئے منکی پوکس ویرینٹ کی افریقہ میں تصدیق، پاکستان میں اہم اجلاس آج ہو گا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

افریقہ میں منکی پوکس کے ایک نئے ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد عالمی ادارۂ صحت نے منکی پوکس کو عالمی ایمرجنسی قرار دے دیا۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق افریقہ کے 13 ممالک میں ایمپوکس کا نیا ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

اس وقت ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں منکی پوکس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے۔

عالمی ادارۂ صحت نے بتایا ہے کہ منکی پوکس یا ایمپوکس ہم جنس پرست مرد افراد میں پھیلنے والی بیماری ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں منکی پوکس اور زیکا وائرس کو روکنے کے لیے اہم اجلاس آج ہو گا۔

اس حوالے سے پاکستان کے تمام داخلی راستوں پر ایمپوکس اور زیکا وائرس کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

پاکستان کے تمام داخلی راستوں پر دیگر بیماریوں کو روکنے کے لیے بھی اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

صحت سے مزید