ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام نواں شہر چوک پرنظریہ پاکستان و یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ،جس سے مذہبی و سماجی رہنماؤںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی پاکستان ہمارے لئے تجدید عہدکادنہے۔نظریہ پاکستان ہی قیام پاکستان کی وجہ بنا اور اس کی بقا اور استحکام بھی اسی میں ہے، ذاتی اقتدار کے بھوکوں سے اس ملک کی جان چھڑانی ہو گی، ہمیں کرپشن، لاقانونیت، آئی پی پی مافیا اور آئی ایم ایف کےچُنگلسے آزادی حاصل کرنے کی ضرورت ہے،ہمیں اپنی اناؤں اور مفادات کو بالائے طاق رکھ متحد ہونا ہو گا،ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما پاکستان مرکزی مسلم لیگ حافظعبدالرؤف، معروف عالم دین شیخعبداللطیف، صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ جنوبی پنجاب حافظ عمران بھٹی، صدر انجمن تاجران آل پاکستان خواجہ محمد شفیق،جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع ملتان حافظابولحسن، صدر ملی لیبر فیڈریشن جنوبی پنجاب عبداللہ عمیر، صدر لوہا مارکیٹ شاہد شکور، سماجی رہنما عبدالاحدمحمدی، قاری احمد سعید ملتانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نظریہ پاکستان کانفرنس میں شہر بھر سے لوگ ریلیوں اور قافلوں کی صورت میں شریک ہوتے رہے.مقررینکا خطاب کے دوران کہنا تھا کہ ہمیں آزادی کا جشنمناتےہوئے اپنے کشمیری بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیےہم اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی سطح پر مدد کرتے رہیں گے۔