اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کا آغاز 9ستمبر سے ہوگا، اور اس حوالے سے سپریم کورٹ میں دن ساڑھے نو بجے فل کورٹ اجلاس منعقد ہوگا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ فل کورٹ اجلاس کی صدارت کریں گے، تقریب میں سپریم کورٹ کے تمام جج، اٹارنی جنرل ، وکلا تنظیموں کے نمائندے اور سینیئر وکلا ء شریک ہوں گے۔