• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی کرتب باز کی 18 ہزار 753 فٹ اونچی چٹان سے چھلانگ، گنیز بک میں نام درج


ایک برطانوی کرتب باز نے 18 ہزار 753 فٹ اونچی چٹان سے اسکیئنگ کرتے ہوئے زمین پر پیراشوٹ کے ذریعے اتر کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

34 سالہ جوشوا بریگمین نے ہمالیہ کی میرا پیک پر یہ حیرت انگیز اسٹنٹ کر کے دنیا کے سب سے اونچے اسکی۔بیس جمپ کا اعزاز حاصل کیا۔

بریگمین نے بتایا کہ انہوں نے اور ان کی ٹیم نے اس ریکارڈ کےلیے دو ہفتے کی تیاری کی جس میں انہوں نے جمپ کی جگہ کی جانچ پڑتال کی اور ہموار اسکیئنگ کے لیے رکاوٹیں بھی دور کیں۔ 

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے بات کرتے ہوئے برطانوی مہم جو نے کہا کہ خواب یہ تھا کہ میں خوبصورت S-ٹرنز لیتے ہوئے چٹان سے اسکیئنگ کروں، لیکن حقیقت میں ہمارے پاس صرف ایک سادہ، پتھروں سے بھری ہوئی چٹان تھی، جس کی اونچائی تقریباً 6 ہزار میٹر تھی۔"

 جوشوا بریگمین نے کہا کہ "میں نے چھلانگ سے پہلے تھکن اور آکسیجن کی کمی کی وجہ سے گہری سانسیں لیں، لیکن یہ سب کچھ مزید جوش و خروش میں اضافہ کر رہا تھا، خاص طور پر جب ایورسٹ پس منظر میں ہو۔"

بریگمین کا یہ ریکارڈ توڑنے کا مقصد چیریٹی کےلیے رقم اکٹھا کرنا اور نیپال میں انسانی اسمگلنگ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید