• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے بلوچستان سے مسافر بس کے ذریعے ایک کروڑ 50لاکھ روپے مالیت کے ممنوعہ بوسٹن انجکشن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، بوسٹن انجکشن گائے بھینسوں سے اضافی مقدار میں دودھ حاصل کرنے کے لئے لگایا جاتا ہے تاہم یہ انسانی صحت کےلئےنقصان دہ ہیں،ترجمان کسٹمز کے مطابق کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی باسط مقصود عباسی کو ملنے والی اطلاع پر کہ بلوچستان سے بذریعہ بس بوسٹن انجکشن کراچی اسمگلڈ کرنے کی کوشش کی جائے گی جس پر کسٹمز کی اے ایس او ٹیم نے بلوچستان سے آنے والے بسوں کی خصوصی طور پر تلاشی اور چیکنگ شروع کر دی ۔
اہم خبریں سے مزید