• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی، جے یو آئی میں مذاکرات پر ڈیڈلاک تا حال برقرار

اسلام آباد( پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے تاحال ڈیڈلاک برقرار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان متعدد فیصلوں کی وجہ سے پی ٹی آئی رہنمائوں سے ناراض ہیں، اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں بھی مولانا فضل الرحمٰن گلے شکوے کرتے رہے جس پر پی ٹی آئی رہنمائوں نے مولانا کو منانے کی بھر پور کوشش کی۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے ایک ساتھ چلنے کیلئے 5، 5 ارکان پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی بنائی تھی، دونوں کمیٹیوں کے مابین مذاکرات کیلئے اجلاس کی تاریخ طے کی گئی مگر جے یو آئی پیچھے ہٹ گئی جسکی وجہ سے ڈیڈلاک ختم نہیں ہوا۔
اہم خبریں سے مزید