• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی چیمبر الیکشن فیس میں اضافہ، چھوٹے تاجروں کو باہر رکھنے کا اقدام

کراچی(سہیل افضل)کراچی چیمبر نے چھوٹے تاجروں کو الیکشن سے باہر رکھنے کے لئے کاغذات نامزدگی کی فیس میں کئی گنا اضافہ کرتے ہوئے 15ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کر دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر کی جانب سے نئے الیکشن کے شیڈول کا علان سامنے آگیا ہے جس کے تحت کراچی چیمبر کی منیجنگ کمیٹی کے 30 اراکین کا انتخاب کیا جائے گا،ان 30اراکین کے انتخاب کے لئے پولنگ 21ستمبر 2024کو ہو گی ،بعد ازاں یہ 30 اراکین صدر ،سینئر نائب صدر اور نائب صدر کا انتخاب 28ستمبر کو کریں گے، کراچی چیمبر کی جانب سے جاری کردہ شیڈول نوٹی فیکشن میں منیجنگ کمیٹی کے انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوار کو ایک لاکھ روپے کا سیکورٹی ڈپازٹ جمع کرانا لازم قرار دیاگیا ہے،پہلے یہ رقم 15 ہزار روپے تھی اس طرح سیکورٹی ڈپازٹ میں 85 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس پر کراچی چیمبر کے اراکین نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی جی ٹی او سے رجوع کر لیا ہے ،تاجروں کا کہنا ہےپاکستان میں قومی اسمبلی کے الیکشن کے لئے سیکورٹی ڈپازٹ کی رقم 30ہزار ہے ،صوبائی اسمبلی کے لئے 15ہزار لیکن کراچی چیمبر نے اسےبڑھا کر ایک لاکھ کر دیا ہےتاجروں کا کہنا ہے کہ کراچی چیمبر کی قیادت کا یہ فیصلہ چھوٹے تاجروں کو الیکشن سے دور رکھنے کی شعوری کوشش ہے چیمبر میں برسر اقتدار گروپ نہیں چاہتا کہ چھوٹے تاجر آگے آئیں،ڈی جی ٹی کو بھیجی گئی درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ کراچی چیمبر کے برسر اقتدار گروپ نے الیکشن کمیشن بھی اپنی پسند کا بنا دیا ہے اسے بھی تبدیل کر کے غیر جانبدار الیکشن کمیشن بنایا جائے۔
اہم خبریں سے مزید