• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انفارمیشن گروپ‘ چار سینئر افسروں کو 19ویں گریڈ کی پوسٹنگ دیدی گئی

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) حکومت پاکستان کے نوٹیفکیشن نمبر2(9) 2023آئی جی ٹو کے مطابق انفارمیشن گروپ کے چار سینئر افسروں کو بنیادی پے سکیل نمبر 19میں ترقی دینے کے بعد اُنکی پوسٹنگ کا نوٹیفکیشن 15اگست 2024ء کو کر دیا گیا جس کے مطابق سہیل آفتاب ڈائریکٹر (پی آر) نیشنل ہائی وے اتھارٹی اسلام آباد ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ سہیل آفتاب این ایچ اے ذرائع کے مطابق اتھارٹی کے ترجمان کی ذمہ داریاں بھی سنبھالیں گے۔لبنیٰ احمد ڈائریکٹر سنٹر آف ڈیجیٹل کمیونی کیشن‘ سمیرا انور ڈائریکٹر پی آئی ڈی کے عہدے پر فائز ، مس لبنیٰ احمد ڈپٹی ڈائریکٹر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کو ڈائریکٹر‘ سنٹر آف ڈیجیٹل کمیونی کیشن‘ منسٹری آف انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ اسلام آباد کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ مس سمیرا انور ڈپٹی ڈائریکٹر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کو ڈائریکٹر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد‘ مس عنبرین گل شاہد ڈائریکٹر جن کی ٹرانسفر ہو چکی ہے کی جگہ ڈائریکٹر پی آئی ڈی بنا دیا گیا ہے۔ مس عشرت اختر ڈپٹی ڈائریکٹر سول سروسز اکیڈمی لاہور کو اس امر کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ اپنی نئی پوسٹنگ بنیادی سکیل نمبر 19میں ایکچولائز Actualizeکر سکیں۔
اہم خبریں سے مزید