• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر دوست اسکیم 3 ماہ کے لیے موخر کی جائے، کراچی چیمبر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی چیمبر نے تاجر دوست اسکیم کے نفاذ کو 3ماہ کیلئ موخر کرنے کا مطالبہ کر دیا ،کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر افتخار احمد شیخ نےایک بیان میں کہا ہے کہ تاجر دوست اسکیم کے تحت چھوٹے دکانداروں اور تاجروں کو ہر ماہ 60ہزار روپے کا بھاری ٹیکس جمع کرانے کے نوٹس جاری کیے جارہے ہیں جو کسی بھی دکاندار کے لیے قابل برداشت نہیں اس لیے ایف بی آر کو تمام نوٹسز فوری طور پر واپس لینے کی ہدایت کی جانی چاہیے جبکہ تاجر دوست اسکیم کے نفاذ کو بھی کم از کم تین ماہ کے لیے موخر کرنا چاہیے۔ کے سی سی آئی کے صدر نے کہاایسا لگتا ہے کہ ٹیکس حکام تاجر دوست سکیم کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افراد سمیت ہر کسی کو نوٹس بھیجے جا رہے ہیں۔ اگرچہ یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ چھوٹے دکانداروں سے محض 1,000سے 1,200روپے تک کا ٹیکس لیا جائے گا لیکن ایسا بالکل نہیں ہو رہا تھا ۔
اہم خبریں سے مزید