• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل (ر) فیض حمید کو کیا ”سزا“ ہوسکتی ہے؟؟ صحافی طلعت حسین اور محسن جمیل کی ”جرگہ“ میں گفتگو

کراچی (جنگ نیوز) سینئر صحافی، تجزیہ کاور اور اینکر پرسن طلعت حسین اور ہاوسنگ سوسائٹی کیس کے ”ٹاپ کردار“ محسن جمیل بیگ اتوار کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ کے مہمان ہوں گے۔ جنرل (ر) فیض حمید کا ”کورٹ مارشل“ کتنا ”غیر معمولی“ ہے، جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کارروائی میں ”کون کون“ گرفتار ہوسکتا ہے، کیا جنرل (ر) فیض حمید ہی پی ٹی آئی کو چلا رہے تھے، ہاوسنگ سوسائٹی کے مالکان کے خلاف جنرل (ر) فیض حمید نے ”مبینہ آپریشن“ کیسے اور کیوں کیا گیا، کیا 9 مئی ناکام بغاوت کا ”کھُرا“ بھی جنرل (ر) فیض حمید کی طرف جارہا ہے، جنرل (ر) فیض حمید کو کیا کیا ”سزا“ ہوسکتی ہے؟۔ اِن تمام موضوعات پر شو کے دوران زیر بحث لایا جائے گا۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں ”جرگہ“ رات 10 بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید