• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشتبہ مریضوں کو فوری طور پر قرنطینہ کیا جائے، منکی پاکس پر حکومت سندھ کی اسپتالوں کو ایڈوائزری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ صحت سندھ نے منکی پاکس سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی ہے اور اسپتالوں کو منکی پاکس سے بچاؤ اور تدارک کے انتظامات کے حوالے سے متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ صحت سندھ نے پاکستان میں منکی پاکس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ایڈوائزری کے مطابق منکی پاکس کا پھیلاؤ متاثرہ ممالک سے مسافروں کی آمد و رفت کے ذریعے ہو سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اب تک دنیا بھر سے منکی پاکس کے 99,518 کیسز اور 208 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید