• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان سے وعدہ کیا ہے اب کسی کا نام نہیں لوں گا، شیرافضل مروت

کراچی ( جنگ نیوز) جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے عمران خان سے اپنی ملاقات اور شکوے شکایتوں کا احوال پیش کرتے ہوئے بتایاکہ میں نے بانی پی ٹی آئی سے وعدہ کیا ہے کہ اب کسی کا نام نہیں لوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے جیونیوز کے پروگرام ’’ نیاپاکستان‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔۔ شہزاد اقبال نے سوال کیا کہ عمران خان کو تو آپ پر شک نہیں ہے کہ آپ اسٹبلشمنٹ کے پلائنٹڈ ہیں اس سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آپ کس طرح کا سوال کر رہے ہیں۔یہ کہہ کر شیر افضل مروت نے کال کو منقطع کردیا جس پر شہزاد اقبال نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ا ن کے سامنے وہی سوال رکھا تھا جو تحریک انصاف کے اندر سے الزامات لگائے گئے تھے کہ ان کا تعلق اسٹبلشمنٹ سے ہے تو کیا یہ بداعتمادی ختم ہوگئی ہے لیکن اس سوال ہو ناراض ہوگئے، پروگرام میں اپنا تجزیہ دیتے ہوئے میزبان شہزاد اقبال نے بتایا کہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹبلشمنٹ کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ فراڈ لوگوں کو بٹھا کر ملک اور اداروں کو تباہ کر رہے ہیں۔ جبکہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ اگلے ماہ تک عمران خان کے خلاف تمام کیسز ختم ہوجائیں گے۔ سابق سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم ابھی تک لاپتہ ہیں ۔ خیبرپختونخوا میں بدعنوانی کے الزام میں سابق وزیر شکیل خان کو عہدے سے ہٹانے پر پارٹی رہنما عاطف خان اور جنید اکرم برہم ہیں مگر تحریک انصاف نے دونوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ معاملے کو عوام میں نہ لے کر جائیں اینٹی کرپشن کمیٹی سے ملیں اور دیکھیں انہوں نے یہ قدم کیوں اٹھایا ہے۔رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے کہا کہ گلے شکوے سب ختم ہوگئے ہیں میں نے عمران خان سے شکایت کی انہوں نے بھی جواب میں گلے کیے کہ میں نے ان کا کہا نہیں مانا اور پارٹی اختلافات کی میڈیا پر پات کی لیکن بہرحال ہمارے ملنے کی دیر تھی اور انہوں نے میرے گلوں کو کافی وزنی قرار دیا۔
اہم خبریں سے مزید