• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رؤف حسن کے ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے پر بھارتی سہولت کاری بےنقاب ہوگئی، وزیر داخلہ بلوچستان

میر ضیاء لانگو : فوٹو فائل
میر ضیاء لانگو : فوٹو فائل

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کے ریاست مخالف بیانیے کو پھیلانے میں بھارتی سہولت کاری بےنقاب ہوگئی۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ سیاست کی آڑ میں ملک کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ نفرت کی سیاست کرنے والے ملک کے وفا دار نہیں ہوسکتے۔

میر ضیاء لانگو نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاست کی آڑ میں نفرت، انتشار کے بجائے ملک کا سوچے، رؤف حسن اور سہولت کاروں کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے۔

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید