• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی سی اے اے کی اسامیوں کیلئے اشتہار پر آفیسرز کا وفاقی وزیر کو خط

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اور ڈی جی ایئرپورٹس اتھارٹی کی اسامیوں  کے اشتہار کے معاملے پر آفیسرز ایسوسی ایشن نے تحفظات کا اظہار کردیا۔ 

اس حوالے سے سی اے اے آفیسرز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ آصف کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا کہ چند دن قبل ڈی جی سی اے اے اور ڈی جی ایئرپورٹس اتھارٹی کی اسامی کا اشتہار جاری ہوا، اشتہارات میں عمر، قابلیت اور دیگر مقررہ معیار ٹھیک نہیں ہے۔

سی اے اے آفیسرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اشتہار سے ایسا لگ رہا ہے کہ مخصوصی لوگوں کےلیے یہ سب کیا گیا، سی اے اے آفیسرز ایسوسی ایشن کو من پسند افراد کی بھرتیوں پر تحفظات ہیں۔

قومی خبریں سے مزید