اسلام آباد (ایجنسیاں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن ٹریبونل کیس کو ڈی لسٹ کر دیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے پیر 19اگست کو سماعت کرنا تھی۔ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے التواء کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سینئر وکیل حامد خان 6ستمبر تک بیرون ملک ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ حامد خان چھٹی کی درخواست بھی دے چکے ہیں ان کی واپسی تک مقدمہ ملتوی کیا جائے۔