• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال اورلیاقت بلوچ کی ملاقات،دھرنا معاہدہ پربات چیت

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات کی ہے جس میں دھرنا معاہدہ اور مذاکراتی امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد لیاقت بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے گا اور اس میں دھرنا معاہدے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے مسائل پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو ملکی تاریخ کی کمزور ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی کمزوری عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ مزید براں انہوں نے منصورہ میں مشاورتی اجلاس اور فلسطینی حماس رہنما ڈاکٹر خالد قدومی سے گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ عالمِ اسلام میں پاکستان کی مرکزی اہمیت ہے لیکن اندرونی فساد اور غیر ذمہ دارانہ رویوں نے پاکستان کے اہم ترین رول کو بری طرح متاثر کیا ہے ۔
لاہور سے مزید