• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض حمید کی گرفتاری پر عمران خوفزدہ اور فکرمند ہیں‘ تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیونیوزکے نمائندہ شبیر ڈارکا کہنا ہے کہ فیض حمیدکی گرفتاری کو لے کرعمران خان خوفزدہ اورفکرمند ہیں ‘پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے کہاکہ 22اگست کو جلسے سے رکنے والے نہیں‘تمام لوازمات کے ساتھ آئیں گے ‘کسی نے کوشش کی بھی توروک نہیں پائے گا‘وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑکے مطابق پی ٹی آئی کا ماضی دیکھتے ہوئے مجھے نہیں لگتا کہ ا ن کو جلسے کی اجازت دی جائے گی ۔ بانی پی ٹی آئی ، آئی ایس آئی کو کور بنانے تک بضد تھےجبکہ سینئر صحافی و تجزیہ کار منیب فاروق کا کہناہے کہ سانحہ 9مئی بغاوت کی کوشش تھی ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں میزبان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ نمائندہ جیو نیوز شبیر ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جنرل فیض کی گرفتاری کو لے کر فکر مند تو ہیں‘وہ یہ ضرور کہتے ہیں کہ میں خوفزدہ نہیں ہوں لیکن اصل میں وہ خوفزدہ بھی ہیں اور ان کو فکر بھی ہے۔ان کویہ سمجھ آگئی ہے کہ جنرل فیض کے کسی بھی اعترافی بیان سے وہ مسائل کا شکار ہوسکتے ہیں۔ رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے پرانی ملاقاتوں میں اخذ کیا وہ جنرل فیض سے خوش نہیں تھے۔جنرل فیض کے بارے میں میری پرانی اور آج کی رائے ایک ہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید